اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق صوبۂ حلب میں داعش کی پوزیشن کمزورہو جانے کے ساتھ ہی جبہۃ النصرہ اور تحریک حزم کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے- حلب شہر ميں شامی فوج کی پیشقدمی کے باعث دہشت گرد گروہ اب آپس میں ہی جنگ کررہے ہيں - یہ سبھی دہشت گردگروہ ایک دوسرے پر شام کی فوج کے مقابلے میں کمزورہونے کا الزام لگا رہے ہیں- اسی سلسلے میں جبہۃ النصرہ اور تحریک حزم نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی جاری کئے ہیں۔ تحریک حزم نے جبہہ النصرہ پر تکفیری افکار کی پیروی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب صوبۂ دیرو الزور میں شامی فوج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں ابونصیب التونسی اور حبیب اللیبی نام کے داعش کے دو کمانڈر ہلاک کر دئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲